نئى دہلى، 19 دسمبر (يو اين آئى) وزيراعظم نريندر مودى نے آج يہاں بنگلہ ديش کے صدر محمد عبدالحميد کے ساتھ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات ميں تعاون ميں اضافہ کے سلسلے ميں
بات چيت کى۔
بنگلہ ديش کے صدر کا دورہ ہند 42 برسوں بعد ايسے وقت ہو رہا ہے جب پارليمنٹ ميں دونوں ممالک کے مابين سرحد پر تبديل آراضى کے سمجھوتہ کو منظورى دلانے کا عمل شروع ہونے والا ہے۔